خورشید شاہ

مجھے 32 سال کرپشن کے خلاف لڑنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے بتیس سال کرپشن کے خلاف جدوجہد کی ہے اور آج مجھے بتیس سال کرپشن کے خلاف لڑنے کی سزا دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ عوام حکومت سے مکمل طور پر مایوس ہوچکی ہے۔

رہنما پی پی خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرنے کی سزا ملی ہے۔ آج ملک میں ہر شخص 2 لاکھ روپے کا مقروض ہے۔ حکومت اور حزب اختلاف کو اپنی اپنی جگہ مضبوط ہونا چاہیے اور ہمیں کوشش کر کے گرے لسٹ سے نکلنا چاہیے یہ کوئی اچھی خبر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے