لنکڈ ان

سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ لنکڈان میں ایک بڑی تبدیلی کردی گئی

کیلیفورنیا (پاک صحافت) لنکڈ ان دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹس میں سے ایک ہے، جس میں اب ایک بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ کے زیرملکیت سوشل میڈیا نیٹ ورک میں صارفین اب اپنی پوسٹس کو شیڈول کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس فیچر کی آزمائش کئی ماہ سے کی جارہی تھی اور اب اسے صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ موبائل ایپ اور لنکڈان ویب سائٹ دونوں پر کام کرے گا، البتہ فی الحال آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا۔

واضح رہے کہ جن افراد کو یہ فیچر دستیاب ہے وہ میسج کمپوز باکس میں اپنا پیغام لکھنے کے بعد پوسٹ بٹن کے برابر میں موجود کلاک آئیکون پر کلک کرکے اسے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کلاک آئیکون پر کلک کرنے پر تاریخ اور وقت کے آپشن سامنے آجائیں گے تاکہ صارف اپنی پسند کے وقت اور تاریخ کے لیے پوسٹ کو شیڈول کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل، 3 مئی کو روانہ ہوگا

(پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے