مریم نواز

آزادکشمیر کے شہری نے اپنی ساری جائیداد مریم نواز کے نام کردی

مظفرآباد (پاک صحافت) آزادکشمیر کے شہری نے اپنی ساری جائیداد مریم نواز کے نام کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ کے رہائشی زاہد حسین نامی شخص نے اپنی کروڑوں کی جائیداد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے نام کردی۔ ٹوئٹر پر راجا نادر نامی صارف کی جانب سے ایک وصیت نامہ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی گئی جس میں بتایا گیا کہ آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ کے رہائشی نے اپنی ساری زمین مریم نواز کے نام کرنے کی وصیت کر دی ہے۔

اس وصیت نامے میں درج تھا کہ میں زاہد حسین ولد ولایت حسین اپنے مکمل ہوش و حواس میں بنا کسی جبر کے اپنی مرضی سے اپنی تمام اراضی جو میری ملکیت ہے چاہے وہ 50 ہزار کنال ہویا 32 ہزار کنال، مریم نواز دختر نواز شریف کو دیتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق زاہد حسین کے وصیت نامے میں مریم نواز کو جائیداد کے حوالے سے مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اس جائیداد کا جو جی چاہے کرسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے