انشاء اللہ یہ حکومت معیشت کو ٹھیک کرے گی، نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ انشاء اللہ یہ حکومت معیشت کو ٹھیک کرے گی، معیشت سے سارے معاملات جڑے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی کوئی بات نہیں، خواہش ہے ہر اسمبلی، سینیٹ اور وزیرِ اعظم اپنی مدت پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کو ٹھیک کرے گی تو سب ٹھیک ہو گا، میرا آنا آپ کو کیسا لگ رہا ہے، انشاء اللہ سیاسی و معاشی استحکام آئے گا۔

واضح رہے کہ نواز شریف کا کہنا ہے کہ کوئی مسئلہ نہیں، حکومت آتے ہی معیشت کو ٹھیک کرے گی۔ نواز شریف اور شہباز شریف پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کے لیے کمیٹی روم نمبر 2 پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے