مریم اورنگزیب

استعفے ثابت کررہے ہیں کہ نوازشریف سرخرو ہو رہا ہے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اعجاز الحسن اور مظاہر علی نقوی نے سہولت کاری کرکے ملک کو برباد کیا، یہ استعفے ثابت کررہے ہیں کہ نواز شریف سرخرو ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن پارلیمانی بورڈ کے انٹرویوز کے بعد ٹکٹوں کا فیصلہ کیا ہے، لاہور کی ٹکٹیں بھی جلد جاری ہو جائیں گے، ہر پارٹی انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق کررہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو شخص آر ٹی ایس بیٹھنے کا عادی ہوجائے، 9 مئی کے حملے کرے، یہ زیادتی نہیں ہے بلکہ الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلہ تھا، آپ نے دھاندلی کرکے انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے، کیا ہر غنڈے کو یہ حق ہونا چاہیئے کہ عدالت پر چڑھ دوڑے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ججز استعفی دے کر یہ سمجھتے ہیں کہ ملک کے ساتھ جو ظلم کیا وہ بند ہو جائے گا، ان ججز کا احتساب ہونا چاہیئے، جج ہو یا کوئی اور ادارے کا نمائندہ ان کا احتساب ہونا چاہیئے، مظاہر علی نقوی صاحب آپ کھڑے ہوجائیں اور کہیں کہ میرا احتساب کریں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ جب 3 بار والا وزیراعظم اپنا اور خاندان کا احتساب کروا سکتے ہیں تو یہ جج کیوں نہیں، اعجاز الحسن اور مظاہر علی نقوی ملک کی اس بربادی کے ذمہ دار ہیں، ان جیسے لوگوں نے سہولت کاری کرکے ملک کو برباد کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے