دنیا بھر میں ماحولیاتی خطرے سے بچاؤ کی آخری وارننگ

کراچی (پاک صحافت) سائنسدانوں نے دنیا بھر میں ماحولیاتی خطرے سے بچاؤ کی آخری وارننگ جاری کر دی۔ ماحولیاتی خطرے  کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ دنیا تیزی سے تباہ کن گرمی کے قریب پہنچ رہی ہے،اگر بروقت ایکشن نہ لیا گیا تو بین الاقوامی ماحول کے اہداف پہنچ سے دور ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے سیکڑوں سائنسدان اس رپورٹ کی تیاری میں 8 برس سے مصروف تھے، اس رپورٹ  میں سائنسدانوں کے نتائج پر روشنی ڈالی گئی ہے تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے کہ موسمیاتی بحران کس طرح سامنے آ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے موسم میں شدت آرہی ہے، گرمی کی لہر سے ہزاروں افراد انتقال کر گئے، قحط اور سیلابوں سے لاکھوں متاثر ہوئے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پیر کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے رپورٹ پر بین الحکومتی پینل کے آغاز  کے موقع پر کہا کہ  انسانیت پتلی برف پر ہے اور وہ برف تیزی سے پگھل رہی ہے۔ انتونیو گوتریس کے مطابق ماحولیاتی بہتری کے لیے ہر ملک کو ہر شعبے میں کوشش کرنا ہو گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے زیادہ اثرات غریب اور کمزور ممالک پر زیادہ پڑ رہے  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے