راکھی ساونت کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی، انہیں عمرہ ادائیگی کیلئے ویزہ مل گیا

(پاک صحافت) بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی، انہیں عمرے کا ویزا جاری ہوگیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ انہیں عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی، ان کا ویزہ آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وائرل ویڈیو راکھی ساونت کے ٹریول ایجنٹ کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس تنازعات کا شکار رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرکے عادل خان درانی سے دوسری شادی کی تھی اور بعدازاں اپنا نام فاطمہ رکھ لیا تھا۔

واضح رہے کہ شوہر کی بے وفائی سے دلبرداشتہ راکھی ساونت نے گزشتہ رمضان المبارک میں عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رمضان میں عمرہ کرلیا تو میرا نصیب کھل جائے گا۔ تاہم اس وقت انہیں ویزہ نہیں مل سکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے