مریم اورنگزیب

رانا ثناءاللہ کے خوف سے 25 مئی کو عمران خان خیبرپختونخوا بھاگ گئے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ کے خوف سے 25 مئی کو عمران خان خیبرپختونخوا بھاگ گئے تھے، فواد چوہدری کو یہ بات نہیں بھولنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کا خوف تھا اسی لئے عمران خان نے 20 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ کرایا، فواد چودھری احتیاط اچھی چیز ہے، اوقات تک نہ جائیں تو آپ کیلئے بہتر ہوگا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت فارن ایڈڈ پارٹی ہے، الیکشن کمیشن فیصلے کے تحت عمران خان نے 5 سال جھوٹا بیان حلفی دیا، 8 سال میں 11 بار اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا، فارن ایجنٹ، فارن ایڈڈ پارٹی کیلئے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ہیں، یہ آج سو باتیں کررہے ہیں 8 سال میں الیکشن کمیشن میں بات کرتے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے