شازیہ مری

پاکستان کے اکثریتی ججز اور ہماری سوچ ایک ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری   نے کہا  ہے کہ سپریم کورٹ کے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر ازخود نوٹس لینے کا مطلب سنجیدہ معاملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اکثریتی ججز اور ہماری سوچ ایک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے فیصل کریم کنڈی  کے ہمراہ پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے، اس غیر قانونی رولنگ سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے، ملک میں مزید پیچیدگیاں بڑھیں گی۔

واضح رہے کہ   اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ  بتایا جائے کہ جن پر الزام لگا وہ غدار ہیں یا جس نے غداری کارڈ کھیلا ہے وہ؟ پہلی حکومت دیکھی ہے جو اپنے جانے پر جشن منا رہی ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ انہوں نے آدھی سے زیادہ پارلیمان پر الزام لگایا ہے کہ غدار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے