وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے ، ترقی کے دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، شہباز شریف

تھر (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے ، ترقی کے دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ انہوں نے کا کہ کوئی قانون و آئین سے بالاتر نہیں، دہشت گردوں کو پناہ دینا اور ڈھال بنانا ناقابل برداشت ہے ، اس کی اجازت نہیں دی جائے گی، آئین پاکستان ہر چیز  پر مقدم ہے، اپنی ذات کو پاکستان کے مفاد پر قربان کرنا پڑے  توکوئی دریغ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھر میں 1320میگاواٹ بجلی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پچھلے چار برسوں میں ٹرانسمیشن لائنوں پرکوئی کام نہیں ہوا، چین ہماری مشکلات جانتا ہے وہ پوری طرح تعاون کر رہا ہے ، وقت آگیا ہے کہ سی پیک کو  پوری طرح   سے آگے بڑھایا جائے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دہائیوں کی محنت، پلاننگ اور مربوط حکمت عملی کی بدولت تھر کا صحرا صنعت میں بدل چکا ہے، ریت کے میدانوں سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی کا موجب بنےگا اور بن رہا ہے، جو بجلی یہاں بنائی جا رہی ہے اگر امپورٹڈ کوئلے پربنائی جائے تو اربوں ڈالر خرچ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے