سی این جی

پیٹرول کے بعد اب سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ

کراچی (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے۔ جس کے نتیجے میں پیٹرول کے بعد اب سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فی لیٹر 5 روپے اور سندھ میں 8 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پنجاب میں سی این جی 112 روپے لیٹر جب کہ سندھ میں 148 روپے کلو ہوگئی۔

صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی بے قدری قیمت بڑھانے کی وجہ قرار دی ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہی پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کیا گیا تھا جس سے عوامی مشکلات بڑھ گئی ہیں جبکہ اب سی این جی مہنگی کرنے سے عوامی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے