انوار الحق کاکڑ

چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں مکمل محفوظ ہیں۔ نگران وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیراعظم کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں مکمل محفوظ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چیئرمین تحریک انصاف کو جیل میں زہر دینے کا الزام غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نہ نگراں حکومت نے گرفتار کیا اور نہ شاہی فرمان کے ذریعے ان کو رہا کرسکتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں مکمل محفوظ اور ہماری ذمہ داری میں ہيں۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے لیول پلیئنگ فیلڈ کے الزام کو سنجیدہ نہیں لیتے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا الزام ووٹرز کو متوجہ کرنے کا حربہ ہے۔ تمام جماعتیں اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، ہماری ترجیح ہے کہ جلد از جلد الیکشن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں عوام اپنا مینڈیٹ استعمال کرکے لوگوں کو مینڈیٹ دیں، ہم چاہتے ہیں ایک منتخب حکومت آئے اور اپنی ذمہ داریاں سنبھالے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہم نے ایسا کون سا کام کیا ہے جس سے متعلق تاثر دیا جا رہا ہے ہم کسی فریق سے متعلق جانبدار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے