پلوشہ خان

ملک نالائق وزیراعظم کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، پلوشہ خان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما و سینیٹر پلوشہ خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  ملک  نالائق وزیراعظم کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ عوام عمران خان نامی وباء سے نجات  چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے جاری بیان میں کہا کہ عوام عمران خان نامی وباء سے نجات  چاہتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ بھی عمران خان کے قید سے رہائی چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر شیخ رشید سے متعلق انہوں نے  کہا کہ شیخ رشید نالائق حکومت کے خلاف خود کش بمبار ہیں۔

واضح رہےکہ پلوشہ خان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ  آصف علی زرداری سیاست میں اعتماد کی علامت ہیں، عوامی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے تک عمران خان کے قدم اکھڑ چکے ہونگے۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ نالائق وزیراعظم، نالائق وزیر خارجہ اور کرائے کا وزیر خزانہ ہو تو ملک کا حشر نشر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے