شیری رحمان

جنرل ضیاء نے پاکستان کی پہلی جمہوری حکومت اور آئین پر شب خون مارا تھا۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ڈکٹیٹر جنرل ضیاءالحق نے پاکستان کی پہلی جمہوری حکومت اور آئین اور شب خون مارا اور ملک کو انارکی اور انتشار میں دھکیلا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نایب صدر شیری رحمان نے 5 جولائی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، کارکنان اور تمام جمہوریت پسند عوام نے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ضیاء الحق نے 11 سال آئین پاکستان معطل کر کے ملک میں مارشل لاء نافذ کیا، آمریت کے ان 11 سالوں کو ہماری تاریخ کے سیاہ ترین دور کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ تقسیم، نفرت اور انتہا پسندی کی بنیادیں رکھیں گئیں جن سے پاکستان آج تک نہیں نکل سکا، 45 سال پہلے کے اس آئینی اور جمہوری سانحہ کے اثرات ہمارا آج تک پیچھا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کی آئینی حکومت پر شب خون نا مارا جاتا تو آج پاکستان کا دنیا میں الگ مقام ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے