وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم کیجانب سے میٹرو بس کے کرائے میں کمی کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے بڑھتی ہوئی مہنگائی میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے میٹرو بس کے کرایوں میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے لاہور میٹروبس سروس کے کرائے میں کمی کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم نے لاہور کے رہائشیوں کو یہ خوشخبری انڈس ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹرو بس کے کرائے میں کمی روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کمی کریں گے کیونکہ اس سے زیادہ سے زیادہ شہری پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کریں گے اور ایندھن کی بچت ہوگی اور اس طرح ملک کو درپیش توانائی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے