ہیکرس

ہیکرز نے امریکی ایف بی آئی کا سسٹم ہیک کر لیا

واشنگٹن (پاک صحافت) ہیکرز نے امریکی ایف بی آئی کا سسٹم ہیک کر لیا، امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) کے ای میل سسٹم میں ہیکرز نے داخل ہو کر ممکنہ سائبر حملے کے لاکھوں انتباہی پیغامات ارسال کردیے۔ خیال رہے کہ ایف بی آئی کے سرکاری ای میل ایڈریس سے جعلی ای میلز بھیجی گئیں جو @ic.fbi.gov پر ختم ہورہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق  واقعے سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے متاثرہ ہارڈ ویئر کو مسئلہ سامنے آنے کے بعد فوری طور پر آف لائن کردیا گیا، یہ ایک مسلسل صورتحال ہے۔ خطروں کی نگرانی کرنے والی آرگنائزیشن ’اسپیم ہاس پروجیکٹ‘ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہیکرز لاکھوں ای میلز ارسال کیں جن میں ممکنہ سائبر حملے کی وارننگ دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ ایف بی آئی امریکا کا مقامی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی سروسز کا سب سے بڑا ادارہ ہے اور جسٹس ڈپارٹمنٹ سے منسلک ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ایف بی آئی، سائبر سیکیورٹی اور انفرا اسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی دونوں اس واقعے سے آگاہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے