رضا ربانی

رضا ربانی کا نگراں حکومت سے فوری سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) میاں رضا ربانی نے نگراں حکومت سے فوری سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سینیٹ نگراں حکومت کے دور میں پارلیمانی احتساب، اداروں کی نگرانی کرتی ہے لیکن نگراں حکومت کے قیام کے بعد سینیٹ کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا اور سینیٹ کو نگراں حکومت کے اقدامات کے احتساب سے محروم کیا جا رہا ہے۔

رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ ریکوڈک کی فروخت، پی آئی اے اور سرکاری صنعتوں کی نج کاری نگراں حکومت کے مینڈیٹ میں نہیں، نہ ہی قانون میں اس کی اجازت ہے۔ مہنگائی اور دہشت گردی میں اضافے پر سینیٹ میں بحث ہونی چاہیے، سینیٹ اجلاس طلب کرنے کی 2 ریکوزیشنز کو مجروح کیا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ایسا تو مارشل لاء کے ادوار میں بھی نہیں ہوا، مارشل لاء میں بھی سینیٹ اجلاس ریکوزیشن ہوئے اور طلب کیے گئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سینیٹ نے جمہوریت کی بحالی میں کردار ادا کیا، نگراں حکومت فوری سینیٹ کا اجلاس طلب کرے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے