گوگل

گوگل کے نئے تجرباتی اے آئی سرچ انجن کو پہلے سے زیادہ بہتر بنا دیا گیا

(پاک صحافت) گوگل کے نئے تجرباتی اے آئی سرچ انجن کو پہلے سے زیادہ بہتر بنا دیا گیا ہے۔اس حوالے سے گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس کے اے آئی سرچ انجن میں آئندہ ہفتے چند اہم اپ ڈیٹس کی جا رہی ہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق جو افراد ابھی اس سرچ انجن کو استعمال کر رہے ہیں، ان کے سامنے سرچ رزلٹس میں تحریری رزلٹس کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بھی نظر آئیں گی۔یعنی اگر وہ کسی موضوع کے بارے میں سرچ کریں گے تو اے آئی ٹیکنالوجی تحریری وضاحت کے ساتھ ساتھ یوٹیوب سے ویڈیوز بھی ان کے سامنے پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ کے سرچ انجن بنگ میں چیٹ جی پی ٹی کے اضافے کے بعد گوگل نے فروری 2023 میں اپنے چیٹ بوٹ بارڈ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔بارڈ چیٹ بوٹ گوگل کے لینگوئج ماڈل فار ڈائیلاگ ایپلیکیشنز (ایل اے ایم ڈی اے) پر مبنی ہے تاہم اسے گوگل سرچ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ گوگل کا یہ اے آئی سرچ انجن دیگر چیٹس بوٹس جیسے چیٹ جی پی ٹی یا بارڈ سے مختلف ہے کیونکہ وہ تفصیلات کے ذرائع بھی بتاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل، 3 مئی کو روانہ ہوگا

(پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے