آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ عید کی ڈبل خوشی ہے، میاں زاہد حسین

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچولز فورم میاں زاہد حسین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدہ ہو جانا پاکستان کے لیے عید کی ڈبل خوشی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں زاہد حسین نے آئی ایم ایف سے پاکستان کے اسٹاف لیول معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد اسلامی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک سے بھی پیسے مل جائیں گے۔ صدر پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچولز فورم میاں زاہد حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ 3 ارب ڈالرز یکمشت نہیں آئیں گے۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے