ترجمان دفتر خارجہ

جموں و کشمیر نہ کبھی ہندوستان کا حصہ تھا اور نہ ہی کبھی ہو گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ کشمیری بھارت کے سات دہائیوں سے زائد طویل غیر قانونی قبضے، بے دریغ جبر کا ناقابل بیان نقصان اٹھا چکے ہیں، جموں و کشمیر نہ کبھی ہندوستان کا حصہ تھا اور نہ ہی کبھی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر، پاکستان اور بھارت کے درمیان بین الاقوامی تسلیم شدہ “متنازعہ” علاقہ ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر 1947ء سے زبردستی غیر قانونی ہندوستانی قبضے میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے او آئی سی بیان پر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے تبصرے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا تبصرہ مضحکہ خیز، دعوے جھوٹے اور قابل مذمت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہندوتوا’ کے بے باک پریکٹیشنر کا دوسروں پر ‘تعصب’ یا ‘فرقہ وارانہ ایجنڈے’ کا الزام لگانا حیران کن ہے، انسانی حقوق کی پامالیوں، ریاستی دہشتگردی کو فروغ دینے والے کا انگلیاں اٹھانا تشویشناک ہے۔

واضح رہے ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ او آئی سی اسلامی ممالک کی 1.7 ارب سے زیادہ مسلم آبادی کی نمائندگی کرنے والا بڑا کثیرالجہتی فورم ہے، او آئی سی فورم ہمیشہ کشمیری عوام کے جائز حقوق کی حمایت میں آواز اٹھاتا رہا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم، ناانصافی کے ساتھ سماجی، اقتصادی ترقی کے دعوے کر کے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا، ہندوستان کی کوئی بھی تکرار جھوٹ کو سچ میں نہیں بدل سکتی۔ بھارت تنازعہ جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں پر دیانتداری سے عمل درآمد کرے، ہندوستان کو کشمیریوں اور عالمی برادری کے ساتھ اپنے وعدوں کا احترام کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے