اداکار احمد علی اکبر کی نئی پوسٹ اور اس پر لکھا گیا کیپشن مداحوں کو خوب بھا گیا

(پاک صحافت) پاکستانی معروف اداکار احمد علی اکبر کی نئی پوسٹ اور اس پر لکھا گیا کیپشن مداحوں کو خوب بھا گیا ہے۔ خیال رہے کہ مداحوں کی جانب سے اداکار کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے کیئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 37 سالہ احمد علی اکبر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصویریں شیئر کی ہیں جن میں سے کچھ میں وہ پردہ ہٹاتے ہوئے باہر کی جانب جھانک رہے ہیں اور کچھ میں محوِ رقص ہیں۔ اداکار کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’کوئی نہیں دیکھ رہا، چلو ڈانس کریں۔‘

واضح رہے کہ اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب ڈرامہ شائقین کے دلوں میں گھر کرنے والے معروف اداکار احمد علی اکبر کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کرنے کے ساتھ ساتھ اس پوسٹ پر دلچسپ کمنٹس بھی  کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے