گوگل

گوگل کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لئے نیا پرائیویسی فیچر متعارف

کیلیفورنیا (پاک صحافت) کیا کبھی گوگل پر کوئی بھی ایسی چیز سرچ کیے جانے کے بعد آپ کے ذہن میں ایسا خیال آیا ہے کہ کاش کوئی ایسا بٹن ہوتا جس کے ذریعے باآسانی اور فوری طورپر سرچ ہسٹری سے ان چیزوں کو حذف کردیا جاتا۔ اگر ایسا کوئی خیال آپ کے ذہن میں بھی آیا ہے تو اس حوالے سے اچھی خبر یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے حال ہی میں ایک ایسا ہی نیا پرائیویسی فیچر متعارف کروادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گوگل کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس اس نئے فیچر کے تحت گوگل صارفین اب موبائل سے آخری 15 منٹ کے دوران کی گئی سرچ ہسٹری فوری طور پر ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔ دی ورج کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ آپشن اس سے قبل محدود سطح پر متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب اس آپشن کو تمام صارفین کے لیے متعارف کروادیا گیاہے۔ یاد رہے کہ گوگل کا نیا آپشن فی الحال آئی او ایس ایپ پر متعارف کروایا گیا  تاہم  اس سال کے آخر تک اس فیچر کو  اینڈرائیڈ موبائلز تک بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سرچ ہسٹری کو فوری طور پر ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ صارف کو ذہنی طور پر پرسکون رکھنے کے لیے بہترین ہے ۔ یہی نہیں گوگل اب صارفین کو اپنی سرچ ہسٹری پرائیویٹ کرنے کے لیے پاسورڈ آپشن بھی آفرز کررہا ہے۔ خیال رہے کہ ڈیسک ٹاپ پر ہسٹری سرچ کا ڈیلیٹ آپشن سیٹنگ ہسٹری میں آٹو ڈیلیٹ ہر تین، اٹھارہ یا چھتیس ماہ کے لیے موجود ہے یا پھر اسے مینوئل طریقے سے ڈیلیٹ کرنا پڑتاہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے