گوگل کروم

گوگل کروم کی جانب سے صارفین کے لئے الرٹ جاری

کراچی (پاک صحافت) گوگل کروم براؤزر کی جانب سے صارفین کے لئے الرٹ جاری کر دی گئی ہے، گوگل کروم نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے  کہ گوگل کروم براؤزر کو فور طور پر اپڈیٹ کر دیں، کیونکہ پرانے ورژن میں ایک ایسی خامی ہے کہ اس کے ذریعے ہیکرز صارفین کا نجی ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کی طرف سے اس نئی اپ ڈیٹ کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے اور گوگل کروم کے دو ارب صارفین کو فوری طور پر اپنا براﺅزر اپ ڈیٹ کرنے کی تلقین کی ہے۔ گوگل کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ گوگل کروم کے پرانے ورژن میں موجود خامی کے ذریعے ہیکرز نہ صرف گوگل کروم کی ہسٹری اور دیگر ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں بلکہ صارفین کی پوری ڈیوائسز کا کنٹرول حاصل کر کے اس میں موجود ان کا ڈیٹا بھی نکال سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گوگل کروم براؤزر میں یہ 16ویں بار ایسی خامی آئی ہے جس سے ونڈوز، میک، لینکس اور دیگر تمام پلیٹ فارمز کے صارفین یکساں متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس خامی کو گوگل کی طرف سے انتہائی خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے