مراد علی شاہ

1995 میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے تھرکول منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 1995 میں شہید محترمہ بےنظیر بھٹو نے تھر کول منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے تھرکول کے بارے میں جو کہا وہ حقیقت پر مبنی نہیں۔ تھر کا کوئلہ 1991 میں دریافت ہوا تھا۔ تھر کا کوئلہ دریافت ہوئے 30، 32 سال ہوگئے ہیں۔ نواز شریف 50 سال سے پتا نہیں کہاں سن رہے تھے۔ سندھ کول اتھارٹی نے 1995 میں 10 ہزار 560 میگاواٹ کے پاور پلانٹس کے ایم او یو پر دستخط کیے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت نے تھر منصوبے پر کام بالکل بند کرا دیا تھا اور تھر منصوبے میں جو غیر ملکی سرمایہ کار کام کر رہے تھے وہ ملک سے چلے گئے تھے۔ 2008 میں جب پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو دوبارہ غیر ملکی سرمایہ کاروں سے رابطہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے غیرملکی سرمایہ کاروں نے کہا کہ اب ہم پاکستان میں کام نہیں کریں گے۔ سندھ حکومت نے اپنی کول مائننگ کمپنی بنائی۔ سندھ حکومت کی کوششوں اور چین کے پریشر پر وفاقی حکومت نے سندھ سے بات کرنی شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے