مسلم لیگ ن

خانیوال کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے ایک بار پھر میدان مار لیا

خانیوال (پاک صحافت) پی پی 206 خانیوال کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار نے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم 47 ہزار 649 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی نورین نشاط ڈاہا 34 ہزار 30 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ یہ پنجاب اسمبلی کی صوبائی سیٹ ہے۔

یاد رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے ناراض رکن نشاط احمد خان ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ انہوں نے 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر 51 ہزار 353 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔ ضمنی الیکشن میں ان کی بیوہ نے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے