گوگل کروم

گوگل کروم نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

نیو یارک (پاک صحافت) گوگل کروم نے صارفین کی بڑی مشکل آسان بناتے ہوئے ایک نئے فیچر کا اضافہ کر دیا ہے، جس کی مدد سے صافین گوگل کروم میں کھلے متعدد ٹیبز کو با آسانی شناخت کر سکتے ہیں، اور تمام ٹیبز کی شناخت کے لئے انہیں مختلف رنگ بھی دے سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ تعلیمی یا دفتری کام کے لیے لوگوں کو اکثر بہت زیادہ ٹیبز اوپن کرنا پڑتی ہیں اور مخصوص ٹیز کے بعد نیوی گیشن چیلنج بننے لگتی ہے۔ کیوں کہ ٹیبز چھوٹے سے چھوٹے ہونے لگتے ہیں اور جاننا مشکل ہوتا ہے کہ کونسی سائٹ کس ٹیب میں ہے۔ تاہم اس مشکل کو حل کرتے ہوئے گوگل نے کروم کے ٹیب منیجمنٹ کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے کچھ نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کروم نے صارفین کو مزید سہولیات دیتے ہوئے نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے، ان میں سے ایک تو کروم کا گروپ ٹیبز کا فیچر ہے، جس کے لیے کم از کم 2 ٹیبز کو پک کرکے نیا گروپ بنایا جاسکتا ہے۔ اسی طرح کئی گروپس بناکر ان میں اپنی پسند کی ویب سائٹس کا اضافہ کیا جاسکتا ہے، ہر گروپ کو ایک نام اور مخصوص رنگ بھی دیا جاسکتا ہے۔ مگر یہ فیچر ہر ایک کے لیے نیوی گیشن کو زیادہ آسان بنانے والا محسوس نہیں ہوتا تو گوگل نے کروم کے نئے وژن میں ایک اور فیچر اسکرول ایبل ٹیبز کا اضافہ کیا ہے۔ یہ تمام صارفین کو دستیاب تو نہیں مگر اس کو ٹیسٹ ضرور کیا جاسکتا ہے جس کے لیے ایک ٹیب اوپن کرکے chrome://flags انٹر کریں، جہاں کروم مینیو میں اسکرول ایبل ٹیب اسٹروپ کو ان ایبل کردیں، جس کے بعد براؤزر ری اسٹارٹ ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ اس فیچر کو ایکٹیو کرنے کے بعد آپ ٹیبز کو اسکرول کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ رہے کہ گوگل کروم کے ورژن 88 میں نئے پاس ورڈ منیجر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جو پاس ورڈ سیکیورٹی میں معاونت فراہم کرے گا۔ اس کو استعمال کرنے کے لیے براؤزر اپ ڈیٹ کرنے کے بعد دائیں کونے پر آپ پروفائل امیج پر کلک کرنےکے بعد نیچے چابی کے آئیکون کے آپشن اور پھر چیک پاس ورڈ آپشن پر جائیں۔ ایسا کرنے پر ایک نئی اسکرین سامنے آئے گی جہاں گوگل کی جانب سے بتایا جائے گا کہ کونسی سروسز کے پاس ورڈز ماضی میں ہیکنگ کے واقعات کی زد میں آچکے ہیں اور کونسے پاس ورڈز کمزور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے