سابق کپتان

محمد رضوان سے میرا کوئی مقابلہ نہیں، حفیظ میرے بڑے بھائی ہیں، سرفراز احمد

کراچی (پاک صحافت) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے محمد رضوان سے متعلق پوچھے گئے سوال  کے جواب میں کہا ہے کہ ہ محمد رضوان سے میرا کوئی مقابلہ نہیں، رضوان اپنی ٹیم کے لیے جدوجہد کریں گے، میں اپنے اسکواڈ کو کامیاب  کرانے کی کوشش کروں گا۔ میچ میں 6 بیٹسمینوں کی شمولیت کو ترجیح دیں گے، اب بولرز بھی بیٹنگ پر توجہ دے رہے ہیں، تماشائیوں کی مخصوص تعداد کو میچ دیکھنے کی اجازت ملنا خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈرافٹ میں اچھا اسکواڈ بنا ہے، ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے معروف بیٹسمین کرس گیل کی شمولیت سے کوئٹہ گلیڈیٹر مضبوط ہوگی، ایسی ٹیم بنانا چاہتے ہیں جو ابتدا سے فائنل تک کھیلے، مجھ پر کوئی اضافی دباؤ نہیں، بطورکپتان اور کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ میرا بیٹنگ آرڈر حالات کے مطابق ہی ہوگا، نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری سے نجات حاصل کرچکے ہیں اور بھرپور ردھم میں نظر آ رہے ہیں، عثمان شنواری کی بولنگ سے ہمیں فائدہ ہوگا جب کہ عمر گل کی  بولنگ کوچنگ سے بھی فائدہ اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران  محمد حفیظ سے متعلق ٹوئٹر پر ہونے والے معاملے پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ محمد حفیظ میرے بڑے ہیں، ان کی بہت عزت کرتا ہوں، محمد حفیظ کی عزت میرے دل میں رہے گی، کامیابی کے لیے بلند عزائم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل 6 میں اپنی ٹیم کی قیادت کرنے ساتھ وکٹ کیپنگ بھی خود کروں گا،اعظم خان  متبادل وکٹ کیپر ہوں گے۔ خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پی ایس ایل 6 میں اپنی ٹیم کی قیادت کرنے ساتھ وکٹ کیپنگ بھی خود کروں گا اور اعظم خان  متبادل وکٹ کیپر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے