نیئر بخاری

منشور اور کارکردگی پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔ نیّر بخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ ہم منشور اور کارکردگی پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیّر بخاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مٹھی سے رابطہ عوام مہم شروع کردی ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے تحت ساحل و وسائل پر حق ملکیت دیا گیا۔ بلوچستان کے لیے آغاز حقوق بلوچستان شروع کیا گیا۔

نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور نواز شریف سیاسی جماعت کے سربراہ بننے کے اہل نہیں۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہر جماعت سے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے