اکشے کمار

بالی وڈ اداکار اکشے کمار کورونا کا شکار، اسپتال منتقل

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کورونا کا شکار ہوگئے،  جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اسپتال میں داخل ہونے کی خبر دی۔ خبر ملنے پر مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار اکشے کمار کا گزشتہ روز کورونا کا نتیجہ مثبت آیا تھا جس کی اطلاع انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔ تاہم آج انہوں نے ایک پوسٹ کے ذریعے اسپال میں داخل ہونے کی خبر بھی مداحوں سے شیئر کردی ہے۔ خیال رہے کہ اداکار اکشے کمار نے    اکشے کمار نے امید ظاہر کی ہےکہ وہ جلد گھر واپس آجائیں گے جب کہ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ بھی اپنا خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ  اداکار کے اسپتال منتقل ہونے کی خبر سننے کے بعد مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، بالی وڈ اداکار نے نیک خواہشات اور دعاؤں پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ بہتر ہیں لیکن احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے طبی مشورے پر اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ اکشے کمار سے قبل بالی وڈ کے متعدد اداکار بھی کورونا کاشکار ہوچکے ہیں جن میں اداکار عامر خان، پریش راول، ملندسومن، سنی دیول، رنبیر کپور اور ان کی والدہ نیتو کپور ، عالیہ بھٹ، کارتک آریان اور امیتابھ بچن اور ان کی فیملی سمیت کئی شوبز شخصیات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے