فیاض چوہان نے عمران خان کی جیل میں اے کلاس کی ڈیمانڈ کو غیر قانونی قرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے عمران خان کی جیل میں اے کلاس ڈیمانڈ کو غیر قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں اے کلاس ڈیمانڈ غیر قانونی اور غیر منطقی ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں جیلوں میں اے کلاس ختم کردی گئی تھی، پی ٹی آئی حکومت نے جیل قوانین تبدیل کرکے خود اے کلاس ختم کردی تھی۔ پنجاب جیل رولز کے مطابق اب عام کلاس اور بی کلاس ہوتی ہے، بی کلاس میں ٹی وی، بیڈ، ٹیبل، کرسی اور اخبار کی سہولت ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان جیل میں رہنے پرپریشان اورناخوش ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق عمران خان نے گزشتہ روز  وکلا سے میٹنگ میں کہا کہ مجھے باہر نکالو، جیل میں نہیں رہنا چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے