احسن اقبال

عمران خان کا لیا قرضہ پاکستانی عوام اور معیشت کے گلے کا طوق ہے، احسن اقبال

اسلام آباد  (پاک صحافت)  پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے  پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی تین سالہ کہانیوں اور پالیسیوں نے ملکی معیشت تباہ کردی، عمران نیازی نے قرضہ خسارہ پورا کرنے میں پھونک دیا، احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ قرضہ پاکستانی قوم اور معیشت کے گلے کا طوق ہے، 5 اعشاریہ 8 فیصدکی ترقی سے پاکستان کو منفی ترقی میں دھکیلے گی، ہماری لاغر معیشت قرضوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد کی نیب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے وفاقی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، ان کاکہنا تھا کہ این ایچ اے کو ہم نے 4 سو ارب کا بجٹ دیا تھا، آپ نے ایک سو ارب کردیا، ادھورے منصوبے مکمل کرنے کیلئے ایک ہزارارب روپے لگانے پڑیں گے، یہ تین سال بعد بھی وزیرخزانہ تلاش کر رہے ہیں، شخصی سحر سے نکلیں اور آنکھیں کھولیں۔

واضح ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھاکہ اب ہماری قسمت کے فیصلے آئی ایم ایف کے بابو کریں گے جبکہ موجودہ دور حکومت میں سی پیک کو تباہ کردیا گیا، 2018 کے بعد کونسا منصوبہ آپ نے شروع کیا، جو منصوبے ہم نے شروع کئے وہ بھی آپ پورے نہیں کر سکے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان تین سال میں قرضوں کے جال میں دھنس گیا، مسلم لیگ (ن) کے 5 سال کے قرضے پیداواری نوعیت کے تھے جس سے ملک کی ترقی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے