شاہد خاقان عباسی

عوام کو پتا چلنا چاہئے کہ عمران کی فنڈنگ کہاں سے ہوتی رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ عمران خان کہاں کہاں سے پیسے لیتے رہے ہیں اور ان کو کون، کہاں سے فنڈنگ کرتا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جماعت نے امریکی کمپنیوں سے پیسے وصول کیے، امریکا سمیت مختلف ممالک سے وصول پیسوں کا بڑا حصہ پاکستان پہنچایا ہی نہیں گیا۔ کیلیفورنیا اور ٹیکساس کی کمپنیوں سے پیسے وصول کر کے غیرجانبدار فیصلے نہیں ہو سکتے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک کا قانون کسی سیاسی جماعت کو کسی فارن گروپ سے پیسے لینے کی اجازت نہیں دیتا، یہاں رات کے اندھیرے میں عدالتیں کھلتی ہیں جو اپنے ہی فیصلوں کی نفی کر دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے، اگر عمران خان کے ہاتھ صاف تھے تو پہلے دن ہی حساب دیتے، آج بھی عمران خان الیکشن کمیشن پر حملہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے