مولانا فضل الرحمن

پی ٹی آئی حکومت کو رخصت کرنے کے تمام آپشنز پر غور کررہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کو رخصت کرنے کے تمام آپشنز پر غور کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ سے مہنگائی کا طوفان اٹھ کھڑا ہوگا کیونکہ حکومت کو غریب آدمی کا کوئی احساس نہیں ہے۔ حکومت کے خلاف لانگ مارچ میں پوری قوم شریک ہوگی اور اب عوام براہ راست اپنے حق کی جنگ لڑے گی جبکہ لانگ مارچ میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہوں گی۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ 5 فروری کو عوامی ریلی کے ذریعے ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک ریلی لے کر جائیں گے اور 25 جنوری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بھی ہوگا جس میں لانگ مارچ اور دیگر امور پر مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں اب ملکی مفاد اور غریب آدمی کا سوچیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے