گوگل میپس

گوگل میپس کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ایک کارآمد فیچر متعارف

(پاک صحافت) گوگل کی مقبول سروس میپس میں ایک ایسا فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جو کافی عرصے سے آئی فون ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔ عموماً گوگل کی جانب سے میپس کے نئے فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پہلے متعارف کرائے جاتے ہیں۔

مگر ایک فیچر ایسا ہے جو آئی فون صارفین برسوں سے استعمال کر رہے تھے اور اب جاکر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے اسے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ رئیل ٹائم ویدر انفارمیشن نامی فیچر سے کسی لوکیشن کو سرچ کرتے ہوئے اس کے موسم کے بارے میں معلوم ہوتا ہے۔ یہ فیچر اس وقت کارآمد ثابت ہوتا ہے جب آپ کسی جگہ جانے سے قبل وہاں کے موسم کے بارے میں بھی جاننے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس فیچر کے تحت کسی لوکیشن کو میپس پر سرچ کیا جائے گا تو اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں بائیں جانب اوپر اس جگہ کا درجہ حرارت بھی نظر آئے گا۔ درجہ حرارت کے آئیکون پر کلک کرکے مختلف اوقات کے درجہ حرارت کو دیکھنا ممکن ہوگا۔ یعنی کسی جگہ کے موسم کو کسی دوسری ایپ میں دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ نیا فیچر ابھی محدود اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے