متھیرا

جن کے لیےعروج کے زمانے میں مفت میں کام کیا، وہی لوگ زوال کے وقت چھوڑ گئے، متھیرا

کراچی (پاک صحافت)  ماڈل، میزبان اور اداکارہ متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج پر جن لوگوں کے لیے مفت میں آئٹم سانگ کیے، ان لوگوں نے انہیں کیریئر کے زوال پر نظر انداز کیا۔ خیال رہے کہ حال ہی میں وہ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے پاکستانی معاشرے کے بدلتے رجحانات، اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں اور شوبز انڈسٹری کی منافقت پر کھل کر بات کی۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام کے دوران اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی زندگی میں سچے اور اچھے لوگوں کی نسبت برے لوگ زیادہ آئے اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ جن کے لیے انہوں نے عروج کے زمانے میں مفت میں کام کیا، وہی لوگ زوال کے وقت انہیں نظر انداز کرنے لگے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض اوقات وہ کسی کی جانب سے مدد مانگنے پر دوسری جگہ پیسوں یا دوسری چیزوں کا انتظام کرکے دوستوں کی مدد کرتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ متھیرا کے مطابق وہ شروع سے حساس دل رہی ہیں، اس لیے انہوں نے کبھی کسی کو کسی چیز کے لیے منع نہیں کیا، ان سے جب بھی کوئی چیز مانگتا ہے، وہ انہیں منع نہیں کر سکتیں۔ ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا کہ زوال آنے کے بعد جب انہوں نے عروج میں مفت کام کروانے والے افراد سے کام مانگا تو وہ بہانے کرنے لگے اور بار بار بہانے کرنے لگے، پھر وہ خود ہی ان سے دور ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے