گوگل میپس

گوگل میپس میں بہترین اور کارآمد فیچرز کا اضافہ

(پاک صحافت) گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جبکہ ایک کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ ان فیچرز کا مقصد لوگوں کو سیاحتی دوروں کے دوران مدد فراہم کرنا ہے۔ ان میں سے اپ ڈیٹ کیے جانے والا فیچر ریسنٹس ہے جبکہ گلانس ایبل ڈائریکشنز نامی نیا فیچر اس سروس کا حصہ بنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلانس ایبل ڈائریکشنز فیچر بنیادی طور پر گوگل میپس کے نیوی گیشن موڈ کو آٹومیٹک اپ ڈیٹس اور جی پی ایس ڈائریکشنز سے جوڑ دے گا۔کمپنی کے مطابق اس سے صارفین کو راستوں کی اپ ٹو ڈیٹ تفصیلات میسر آسکیں گی۔ کمپنی نے مزید بتایا کہ اینڈرائیڈ ڈیوائس کی لاک اسکرین پر یہ فیچر سسٹم نوٹیفکیشنز کے ذریعے نظر آئے گا جبکہ راستہ بدلنے پر میپس کی جانب سے روٹ کو خودکار طور پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ یعنی اگر آپ سفر کے دوران کسی وجہ سے مختلف سمت کا انتخاب کرتے ہیں تو راستے کے بارے میں اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ یہ فیچر رواں ماہ کے دوران کسی وقت صارفین کو دستیاب ہوگا۔ دوسری جانب ریسنٹس فیچر گوگل میپس کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں کافی عرصے سے موجود ہے جو کہ کسی سیاحتی دورے کی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرتا ہے۔اب اسے مزید بہتر بنایا گیا ہے اور اس کی بدولت گوگل میپس ایسے مقامات کو یاد رکھے گا جن کو آپ ہائی لائٹ کریں گے، چاہے ویب براؤزر بند ہی کیوں نہ کر دیں۔ اس طرح ان مقامات کو بعد میں ڈھونڈنا آسان ہو جائے گا جبکہ صارف جب مرضی ان مقامات کو لسٹ سے نکال سکتا ہے یا دوستوں سے شیئر کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے