شہباز شریف

اتحادیوں سے بات چیت جاری ہے، جلد فیصلہ ہوجائے گا، اپوزیشن لیڈر

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے  کہا ہے کہ  تحریک عدم اعتماد سے متعلق  حکومتی اتحادیوں سے بات چیت جاری ہیں، بہت جلد فیصلہ سب کے سامنے آجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے میڈیا نمائندوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کا جلد فیصلہ آجائے گا۔  ذرائع کے مطابق اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ تاخیر کیوں ہورہی ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سوال اتحادیوں سے پوچھیں، بات چیت چل رہی ہے آپ دعا کریں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ آپکی او آئی سی ممالک سے بہت دوستیاں ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپ انہیں میرا سلام پہنچا دیجئے گا۔ صحافی نے سوال کیا کہ کوئی حکمت عملی ہے یا معاملات ابھی نہیں بن پا رہے؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بات چیت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے