چاول

روس نے پاکستان کی 15 ملوں کو چاول برآمد کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک صحافت) روس نے پاکستان کی 15 ملوں کو چاول برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کی فیڈرل سروس برائے ویٹرنری اینڈ فائٹوسینٹری سرویلنس نے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی) وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ پاکستان کو اس امرکی تصدیق کی ہے کہ مزید 15 رائس ملیں جن کی ڈی پی پی کے ٹیکنیکل آڈٹ کے بعد سفارش کی گئی تھی، اب روس کو چاول برآمد کر سکتی ہیں۔ یہ برآمدات اور ریاست کی مجموعی معیشت کو فروغ دینے کی طرف بڑی کامیابی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (آر سی اے پی) کے تعاون سے چاول کی برآمدات کے لیے ایس پی ایس کی شرائط کی تعمیل کے لیے روسی فیڈریشن کی طرف سے تجویز کردہ گائیڈنس دستاویز کے مطابق مزید 15 ملوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔

اس ضمن میں انتھک کوششیں کی گئیں تاکہ ان اداروں کو روس کی ایس پی ایس ضروریات کے مطابق بنایا جاسکے اور چاول کے معیار اور مقدار میں بہتری کے ذریعے چاول برآمد کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔ اب پاکستان سے چاول کے 19 ادارے روسی فیڈریشن کو چاول برآمد کرسکتے ہیں۔ یہ حکومت پاکستان کی بلاشبہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے