گوگل میپس نے صارفین کی سہولت کے لیئے اہم فیچر متعارف کرا دیا

گوگل میپس سے پیٹرول کی بچت کرنے کا طریقہ جانتے ہیں؟

(پاک صحافت) گوگل میپس کا استعمال اکثر افراد اپنی منزل تک پہنچنے یا راستے میں ٹریفک کی روانی جاننے کے لیے کرتے ہیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوگل میپس کو پیٹرول کی بچت کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے؟

جی ہاں واقعی گوگل میپس سے صرف راستہ جاننا ہی ممکن نہیں بلکہ سفر کے دوران پیٹرول کی بچت کے لیے بھی یہ سروس مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کے لیئے اپنے فون میں گوگل میپس کو اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں۔ سیٹنگز میں نیوی گیشن کے آپشن کا انتخاب کریں اور وہاں روٹ آپشنز پر کلک کریں۔ روٹ آپشنز میں Prefer fuel-efficient routes پر کلک کرکے eco-friendly routing کو ان ایبل کر دیں۔ اس کے بعد اگلے پیج پر انجن ٹائپ کا انتخاب کریں۔

فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد گوگل میپس میں اپنی منزل کو سرچ کرکے ڈائریکشنز پر کلک کریں۔ اس کے بعد swipe up کرکے چینج انجن ٹائپ آپشن کو تلاش کریں۔ گاڑی کے انجن جیسے پیٹرول، ڈیزل، ہائیبرڈ یا الیکٹرک کا انتخاب کریں۔اگر آپ انجن ٹائپ کا انتخاب نہیں کرتے تو ایپ کی جانب سے بائی ڈیفالٹ پیٹرول انجن کو مدنظر رکھ کر تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے