فیلیپ

ملکہ ایلزبتھ دوم کے شوہر نے 99 سال میں لی آخری سانس

لندن {پاک صحافت} ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کے شوہر نامعلوم انفیکشن کے شکار اور دل کے مرض میں پیچیدگیوں کے باعث دو ماہ سے اسپتال میں زیر علاج شہزادہ فلپس المعروف ڈیوک آف ایڈنبرا سینٹ بارتھولومیو اسپتال میں آج 99 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

شہزادہ فلپس کورونا وبا کے باعث ملکہ برطانیہ کے ساتھ شاہی محل سے دور ایک صحت افزا مقام پر مقیم تھے اور کورونا ویکسین بھی لگوا چکے تھے تاہم 17فروری کو وہ خود گاڑی چلاتے ہوئے اسپتال معمول کے معائنے کے لیے گئے تھے۔

ایڈورڈ کنگ کے معالجین نے شہزاہ فلپس کو احتیاطاً اسپتال میں داخل ہونے کا مشور دیا تھا، اسپتال میں داخل ہونے کے بعد سے ان کی طبیعت بگڑتی چلی گئی جس کے بعد انہیں یکم مارچ کو سینٹ بارتھولومیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈیوک آف ایڈنبرا

شاہی خاندان کے ترجمان شہزادہ فلپس کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث اسپتال منتقلی کی افواہوں کی تردید کرتے آئے ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ شہزادہ فلپس کو عمر رسیدہ ہونے کے باعث دل اور دیگر پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ شہزادہ فلپس اور ملکہ برطانیہ کی شادی 1947 میں ہوئی تھی جب کہ شہزادہ فلپس ضعیفی کے باعث 2017 میں شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے تھے وہ ملک میں 780 سے زائد تنظیموں کے سرپرست، رکن اور صدر تھے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ جنگ

اسرائیل کو غزہ جنگ میں شکست کا سامنا ہے۔ جرمن ماہر

(پاک صحافت) سیکیورٹی امور کے ایک جرمن ماہر کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے