وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نمبر ون ٹیم بننے پر وزیر اعظم کی جانب سے قوم کو مبارک باد

اسلام آباد (پاک صحافت) نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے میچ میں شکست دینے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اس فارمیٹ میں نمبر ون ٹیم بنی تو وزیراعظم شہباز شریف بھی اپنی خوشی اور خیالات کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم، پی سی بی، بابر اعظم اور قوم کو میری طرف سے دلی مبارکباد۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کپتان بابر اعظم کی سنچری کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل 102رنز کے بڑے مارجن سے جیت کی تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پیغام میں  لکھا کہ آج کا دن بہت اچھا ہے کیونکہ پاکستان ون ڈے کرکٹ کی ٹاپ ٹیم بن گئی ہے، گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر شاندار طریقے سے آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے کپتان بابر اعظم جنہوں نے ون ڈے میں تیز ترین 5000 رنز مکمل کیے اور پاکستان کرکٹ کو اس اعزاز تک پہنچانے کا کارنامہ انجام دیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ کل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے