گوگل

گوگل اور ریلائنس جیو نے دنیا کا ‘سستا ترین’ اسمارٹ فون جیو فون نیکسٹ متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا (پاک صحافت) گوگل اور ریلائنس جیو نے دنیا کا ‘سستا ترین’ اسمارٹ فون جیو فون نیکسٹ متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فون 4 نومبر سے آن لائن اور ریٹیل شراکت داروں کے پاس دستیاب ہوگا۔ خیال رہے کہ یہ ڈوئل سم فون ہے جس کی قیمت 87 ڈالرز (لگ بھگ 15 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں کمپنیوں کی جانب سے اس فون کو پیش کرنے کا اعلان جون 2021 میں کیا گیا تھا اور اب جاکر اسے متعارف کرایا گیا۔ کمپنی کے مطابق اس کم قیمت اسمارٹ فون میں پرگتگی او ایس موجود ہے جو اینڈرائیڈ کا آپٹمائزڈ ورژن ہے جس میں پلے اسٹور کے ذریعے ایپس تک رسائی ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ 4 جی فون ہے جس کو کمپنی کی جانب سے دنیا کا سستا ترین فون قرار دیا گیا ہے۔ اس فون میں ریڈ الاؤڈ اور لینگوئج ٹرانسلیشن جیسے فیچر آن اسکرین ٹیکسٹ کے لیے دیئے گئے ہیں۔ فون کا کیمرا اسنیپ چیٹس لینسز سے لیس ہے جبکہ وائس فرسٹ فیچرز بھی ڈیوائس کا حصہ ہیں۔ فون کے بیک پر 13 میگا پکسل ایچ ڈی آر سپورٹ فراہم کرتا ہے جبکہ 8 میگا پکسل کیمرا سیلفی کے لیے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے