شرجیل میمن

نیب کا سب سے بڑا این آر او عمران خان نے اپنے اسکینڈلز چھپانے کے لیے لیا، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نیب کا سب سے بڑا این آر او عمران خان نے اپنے اسکینڈلز چھپانے کے لیے لیا، عمران خان کے دور حکومت میں نیب قوانین میں ترامیم کر کے چینی، گندم، پیٹرول، ایل این جی اور ادویات اسکینڈلز سے جان چھڑائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے بڑا چور عمران خان نیازی ہے، عمران خان بتائیں کہ بی آر ٹی پشاور پر اسٹے آرڈر کیوں لیے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور پر سی ایم آئی ٹی رپورٹ میں 7 ارب روپے وصول کرنے کے شواہد ملے تھے، عمران خان اس کا قوم کو جواب دیں۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس کو طول دینے کا حربہ ان کے گناہ کو ثابت کرتا ہے، سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ ثاقب نثار کے دور میں صادق اور امین قرار دینے کے معاملے کو دوبارہ میرٹ پر سنا جائے۔ عمران خان اگر سچ میں ایماندار ہیں تو بنی گالا کی فرنٹ ویمن فرح گوگی کو سامنے لائیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے