وزیراعظم شہبازشریف

چوہدری شجاعت کا کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں چوہدری شجاعت حسین کا کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ایک بار پھر اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔ چوہدری شجاعت حسین چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں، ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین، ان کے خاندان اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سابق صدر آصف علی زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوام کے مفاد کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے، شریک چیئرمین پی پی پی کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت اتحادی جماعتوں کے تمام قائدین کو فرداً فرداً خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے