بٹ کوائن

ڈیجیٹل کرنسی ’بٹ کوائن‘ کی قیمت ایک کروڑ 2 لاکھ روپے سے تجاوز

نیو یارک (پاک صحافت) ڈیجیٹل کرنسی ’بٹ کوائن‘ کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ روز اس کی قدر پہلی بار 60 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً ایک کروڑ 2 لاکھ پاکستانی روپے) سے تجاوز کر گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق طابق امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ امریکی ریگولیٹرز کی طرف سے کرپٹو کرنسی کے لیے امریکہ کے پہلے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی منظوری دی جا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس توقع کے پیش نظر بٹ کوائن کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اس کی قدر گزشتہ ماہ کی نسبت 40 فیصد بڑھ گئی ہے۔ اس اضافے کے بعد بٹ کوائن کی قیمت 62 ہزار 253 ڈالر ہو گئی ہے۔ بلومبرگ کے مطابق امریکی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی طرف سے 2013ء سے بٹ کوائن ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ قائم کرنے کی کوششوں کو مسترد کیا جا رہا تھا تاہم اب ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے کمیشن کی طرف سے اس کی منظوری دی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سینئر مارکیٹ اینالسٹ ایڈورڈ مویا کا کہنا ہے کہ ”کمیشن کی طرف سے بٹ کوائن ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کے قیام کی منظوری کرپٹو انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے اور اس سے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری تیزی سے بڑھے گی۔“

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے