مریم نواز

پی ڈی ایم کا فیصل آباد جلسہ حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ مریم نواز

فیصل آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں پی ڈی ایم کا جلسہ سلیکٹڈ اور نااہل حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ پی ڈی ایم اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی آبادی کی اکثریت آج بھی 20 ہزار روپے سے کم میں گزارہ کرتی ہے، سب لوگ بنی گالہ میں نہیں رہتے، نہ ہی ان کی گاڑیوں میں سرکاری پٹرول ڈلتا ہے، نہ ان کی اے ٹی ایمز ہیں، ان کے کچن کا خرچہ وہ خود چلاتے ہیں، ان کا کیا قصور ہے کہ وہ نا اہل حکومت کے زیر عتاب ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے دوستوں کے پنڈورا میں نام نکلے ہیں، عمران خان صاحب کے گرد پٹرول، گیس اور بجلی سے اربوں کمانے والے گھیرا بنا کر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے بیانے پر چل رہی ہے اسی وجہ سے حکومت ڈگمگ کا شکار ہے۔ حکمران خود نہیں جانتے کہ حکومت آج گئی یا کل گئی، پی ڈی ایم اپنے مقصد میں بہت کامیاب رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے