فردین خان

بالی وڈ اداکار فردین خان کی 11 سال بعد ایک بار پھر فلموں میں انٹری

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ اداکار فردین خان 11 سال بعد ایک بار پھر فلمی دنیا میں انٹری کے لئے تیار ہیں، فردین خان 11 سال قبل 2010 میں آخری بار ہدایت کار مدثر عزیز کی فلم ”دولہا مل گیا“ میں نظر آئے تھے جس کے بعد سے وہ اسکرین سے غائب ہوگئے اور پھر ان کی کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں جن میں ان کا وزن بے حد زیادہ نظر آرہا تھا۔ یہاں تک کہ موٹاپے کے باعث انہیں پہچاننا بھی بے حد مشکل ہوگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں فردین خان کی وائرل ہونے والی تصاویر میں وہ سفید شرٹ اور بلیو جینز میں بالکل فٹ اور پرکشش نظر آئے۔ دراصل فردین خان 11 سال بعد ایک بار پھر فلموں میں واپسی کررہے ہیں۔فردین خان ہدایت کار سنجے گپتا کی فلم ”وسفوٹ“ میں نظر آئیں گے جس کے پروڈیوسر بھوشن کمار ہیں۔ اسی فلم کے لیے فردین خان نے خود کو ٹرانسفورم (تبدیل) کیا ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی میں ٹی سیریز کے آفس کے باہر فردین خان خاصے خوش نظر آئے اور انہوں نے صحافیوں کو مسکراتے ہوئے کئی پوز دئیے۔فردین خان کی نئی تصاویر جیسے ہی وائرل ہوئیں سوشل میڈیا صارفین نے ان کا موازنہ ان کی پرانی تصاویر کے ساتھ کرنا شروع کردیا جن میں وہ موٹاپے کا شکار نظر آرہے تھے۔فردین خان نے اپنے وزن میں کمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے خود پر توجہ دینی شروع کی اور 18 کلو وزن کم کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

کیا اداکارائیں عمران عباس سے حسد محسوس کرتی ہیں؟

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اور معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ خوبصورتی اللّٰہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے