زمین

کیا آپ جانتے ہیں زمانہ قدیم میں دن کو دورانیہ صرف 19 گھنٹے ہوتا تھا

(پاک صحافت) زمین کا ایک دن 24 گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے، مگر زمانہ قدیم میں یہ دورانیہ کافی کم تھا۔ یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ اربوں سال قبل زمین کا ایک دن 19 گھنٹوں کا تھا اور ایک ارب سال تک یہ دورانیہ برقرار رہا۔

دن کا دورانیہ کم ہونے کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے اور وہ ہے چاند کا زمین کے قریب ہونا۔ جرنل نیچر جیو سائنس میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ 2 ارب سال قبل دن کا دورانیہ موجودہ عہد کے مقابلے میں 5 گھنٹے کم تھا اور اس زمانے میں چاند زمین کے زیادہ قریب تھا۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ جیسے جیسے چاند زمین سے دور ہوتا گیا، ہمارے سیارے کی گردش کی رفتار کم ہوگئی اور دن کا دورانیہ طویل ہونے لگا۔

محققین نے بتایا کہ وقت گزرنے کے ساتھ چاند نے زمین کے گھومنے کی طاقت کو چرا کر خود کو ہمارے سیارے سے دور کرنا شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ارب سال تک چاند کا زمین سے فاصلہ ایک جگہ تک برقرار رہا جس دوران دن کا دورانیہ 19 گھنٹے تھا اور پھر بتدریج اس میں اضافہ ہونے لگا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے