تحریک لبیک

تحریک لبیک پاکستان کا 5 نومبر کو اسلام آباد میں طوفان الاقصی مارچ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک لبیک پاکستان نے 5 نومبر کو طوفان الاقصی مارچ کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر سید ظہیرالحسن شاہ نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ پوری امت مسلمہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو پاکستان سے بہت امیدیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق رہنما ٹی ایل پی نے اعلان کیا کہ 5 نومبر کو طوفان الاقصی مارچ کریں گے، فیض آباد سے ڈی چوک تک مارچ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر حملے جاری ہیں اور اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں اب تک 9 ہزار227 فلسطینی شہید ہوچکےہیں۔

پاکستانی حکومت اور عوام مظلوم فلسطینوں پر مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے