مسلم لیگ ن

نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں مینار پاکستان پر 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا اسٹیج قائم کیا گیا ہے۔ نواز شریف کے لیے اسٹیج پر بلٹ پروف کیبن بھی نصب کیا گیا ہے۔ منتظمین نے دعوی کیا ہے کہ جلسہ گاہ میں 40 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں اور ریلی کے آغاز تک اس تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق انتطامات کا جائزہ لینے کے لیے شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز آج رات 8 بجے مینار پاکستان جائیں گے۔ مریم نواز پنڈال ،اسٹیج و دیگر انتظامات کا جائزہ لیں گی۔ ریلی میں پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان آئیں گے۔ پارٹی کارکنوں نے پہلے ہی اس مقام پرپہنچنا شروع کردیا ہے۔

ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کا آغاز کل شام 4 بجے ہوگا اور تمام قائدین پہنچنا شروع ہوجائیں گے جبکہ جلسے سے نواز شریف کا خطاب کل رات 9 کے متوقع ہے۔ جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کا انتظام خود کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے